• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 156487

    عنوان: كیا ”ام المومنین “ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی بیٹیوں كے ساتھ بھی لگاسكتے ہیں؟

    سوال: کیا ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں کے ساتھ بھی ”ام المومینین “لگا سکتے ہیں یا صرف ان کی ازواج کے ساتھ ہی لگا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:282-190/sn=3/1439

    ”ام الموٴمنین“ کا لقب ازواجِ مطہرات کے ساتھ خاص ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں پر اس کا اطلاق درست نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں: تفسیر مظہری، تفسیر آیت کریمہ وأزواجہ أمہاتہم (الأحزاب: ۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند