متفرقات - اسلامی نام

Pakistan

سوال # 156100

ابیھا نام کے کیا معنی ہیں؟ نیٹ پر اس کے بارے میں یہ کہا جا رھا ہے کہ اس کا مطلب ہے اپنے باپ کو پیاری، اپنے باپ کا 1 ماں کی طرح خیال رکھنے والی،جنت کی چژیا، نیز یہ کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ابیہا کہ کر پکارتے تھے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ 2) کیا سدرہ کسی صحابیہ کا نام بھی ہے؟3)حرا مکہ مکرمہ میں 1 غار کا نام ہے،لفظ حرا کے معنی بتا دیجئے۔

Published on: Dec 24, 2017

جواب # 156100

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:260-365/H=4/1439



(۱) نیٹ پر جو کچھ کہا جارہا ہے ہمیں اس کی صراحت کہیں نہیں ملی۔



(۲) الإصابة فی تمییز الصحابة: ۵/۱۷۴میں سدرہ نامی صحابیہ عورت کا تذکرہ ملتا ہے۔



(۳) حراء کے معنی جانب کے آتے ہیں کذا فی القاموس الوحید۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات