• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 156021

    عنوان: لڑکے کا کیا نام رکھیں

    سوال: حضرت، مجھے اپنے بیٹے کا نام رکھنا ہے، اس کے بارے میں آپ سے درخواست ہے کہ کوئی نام تجویز فرمائیں، میری دو بیٹیاں بھی ہیں جو لڑکے سے بڑی ہیں۔ تاریخ پیدائش: ۱۷/۱۰/۲۰۱۷ء بروز منگل صبح گیارہ بجے کے کچھ منٹ بعد۔ والد: ظہور الدین۔ اور والدہ: شاہین۔ بڑی بیٹی: عارفہ ظہور اور چھوٹی بیٹی: سارا ظہور ۔ آپشن کے طور پر کچھ نام ذکر کرتا ہوں۔ (۱) محمد ابراہیم (۲) محمد شایان (Shayan)۔ یا وقت اور حالات کے اعتبار سے جو آپ تجویز فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 156021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 248-197/B=2/1439

    آپ کے فرزند کے لیے دونوں میں سے ”محمد ابراہیم“ نام بہت مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند