• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 155761

    عنوان: درج ذیل ناموں میں سے کونسا نام لڑکی کا رکھنا درست ہے ؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ درج ذیل ناموں میں سے کونسا لڑکی کا نام رکھنا درست ہے ؟ اور کیا وہ اسلامی ہے یا نہیں؟ ایمل (Aimal)، ہانیہ (Haniya)، عنایہ، (Inaya.) انسام (Ansaam)، عریشل (Arshial)، اریدہ (Areeda)، آدفہ (Adiffah)۔ نیز بتائیں کہ کیا ساتویں دن لڑکے کی طرح لڑکی کے بال کاٹنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 155761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:141-98/sn=3/1439

    ان سے میں ”ہانیہ“ اور ”عِنَایہ“ یہ دونوں نام لڑکی کے لیے تجویز کرسکتے ہیں؛ لیکن ان کے بہ جائے اگر جُوَیْریَہ (زوجہٴ نبی صلی اللہ علیہ وسلم) یُمْنیٰ (بابرکت) زُنَیْرہ (ایک صحابیہ کا نام) رابعہ (ایک برگزیدہ خاتون گزری ہیں) ادیبہ (سلیقہ مند) یا صحابیات اور ازواج مطہرات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

    (۲) ساتویں دن بال صاف کردینا چاہیے خواہ ”بچہ“ لڑکا ہو یا لڑکی مستحب ہے)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند