• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 155436

    عنوان: اللہ کی ذات کہاں ہے؟ عرش پر یا ہرجگہ؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! آپ نے ایک فتوی میں فرمایا کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے، ہر چیز میں موجود ہے، پھر اس کی وضاحت میں آپ نے فرمایا کہ اس سے مراد اللہ کی قدرت اور نشانی اور علم ہے۔ اب میرا سوال ہے کہ اللہ کی ذات کہاں ہے؟ عرش پر یا ہرجگہ؟

    جواب نمبر: 155436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:113-126/B=2/1439

    اللہ تعالیٰ عرش پر ہے، عرش پر ہوتے ہوئے ہرجگہ ہے یعنی سب چیز اس کی قدرت اور احاطہٴ علم کے اندر ہے اس کے احاطہٴ علم اور احاطہٴ قدرت سے باہر نہیں ہے، تمام مفسرین نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ وہ عرش پر کس طرح ہے جو اس شایانِ شان ہے اسی طرح عرش پر ہے ، ہمیں اس کا علم نہیں، نہ ہمیں اس ٹوہ میں پڑنا چاہیے، بس ایمان رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند