• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 155379

    عنوان: منَال“ نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! لڑکی کا نام منال (manaal) صحیح ہے کیا؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں لڑکی کے لیے؟ اگر صحیح ہے تو اس نام کا مطلب کیا ہے؟ اور میری روزی اور نکاح کے لیے دعا کیجئے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 155379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:112-113/B=2/1439

    ”منَال“ نام رکھنا صحیح ہے، البتہ اس کے آگے یا پیچھے پروین یا خاتون کا اضافہ کرلیں، اس کے معنی پانے کے آتے ہیں، عطیہ اور نفع کے بھی آتے ہیں، آپ کی روزی اور نکاح کے لیے ہم دل سے دعا کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند