متفرقات - اسلامی نام

Pakistan

سوال # 155126

میری بھانجی ہوئی ہے، ا س کی والدہ کا نام صبا ، والد کا نام عظیم اور دادی کا نام سوریہ ہے۔ آپ اس کے وزن کے مطابق کوئی اچھا سا نام بتادیں مطلب کے ساتھ، میں نے ۱۰۰/ صحابیات کے ناموں کی لسٹ دیکھی تھی ا س میں سے ایک نام برزہ (BARZAH) تھا، اس نام کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا یہ حقیقت میں کسی صحابیہ کا نام ہے؟ اور کیا یہ نام اس کے لیے مناسب رہے گا؟
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

Published on: Oct 16, 2017

جواب # 155126

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 28-12/SN=1/1439



(۱) شفا (ایک صحابیہ کا نام) مریم (ایک برگزیدہ خاتون حضرت عیسیٰ کی والدہ کا نام) یُمنیٰ (بابرکت) أدِیبَہ (سلیقہ مند) زُنَیرة (ایک صحابیہ کا نام) أمة اللہ (اللہ کی بندی) یہ سب اچھے نام ہیں، ان میں سے کوئی بھی اپنی بھانجی کے لیے منتخب کرسکتے ہیں۔



(۲) ”بَرْزة“ پاکدامن خاتون کو کہتے ہیں، یہ اچھا نام ہے تجویز کرسکتے ہیں۔ (دیکھیں: القاموس المحیط، اسد الغابة: ۶/۳۶، ترجمة: ۶۷۶، الطبقات الکبری لابن سعد، ترجمة: ۲۴۵۳)۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات