• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 154928

    عنوان: اللہ کے ننانوے اسمائے حسنی میں مجھے ’’المغیث‘‘ نہیں ملا؟

    سوال: میرا نام ” عبدا لمغیث“ (Mohammed Abdul Mugheese)ہے، میں جب بھی کسی دوسرے سے اپنا تعارف کراتا ہوں تو کچھ پڑھے لکھے لوگ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا نام ہے۔ اور ابھی حال ہی میں میں نے اللہ کے ننانوے اسمائے حسنی کو دیکھا تو مجھے یہ نام نہیں ملا۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:16-58/L=2/1439

    اسمائے حسنیٰ ننانوے ناموں میں ہی منحصر نہیں ہے ،ان کے علاوہ اسماء کا اطلاق بھی اللہ کے لیے کیا گیا ہے جیسے ”خدا،یزداں“ وغیرہ اسی طرح ”مغیث“ بھی اسمائے حسنی میں ہے اور ”مغیث“ کا اسمائے حسنیٰ سے ہونا اجماعِ امت سے ثابت ہے۔ قالوا من أسماء اللہ المغیث والغیاث وقالوا واجتمعت الأمة علی ذلک قال أبو عبداللہ الحلبی الغیاث ہو المغیث․(مجمع الفتاویٰ:۱/۸۴)قال ابن القیم فی نونیتہ:

    وہو المغیث لکل مخلوقاتہ․․․․․وکذا یجیب اغاثة اللہفان․(نونیة ابن القیم:۱/۲۰۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند