• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 153975

    عنوان: کیا اسلام قبول کرنے کے بعد نام بدلنا ضروری ہے؟میرا ہندو نام ہے؟

    سوال: کیا اسلام قبول کرنے کے بعد نام بدلنا ضروری ہے؟میرا ہندو نام ہے؟

    جواب نمبر: 153975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1314-1248/sn=12/1438

    حدیث میں اچھا نام رکھنے کی ترغیب آئی ہے اس لیے اسلام لانے کے بعد ہندوانہ نام بھی بدل دینا چاہیے، اگر کاغذات وغیرہ میں تبدیلی غیرمعمولی مشقت کا باعث ہو تو کم ازکم پکارنے کی حد تک تو ضرور بدل دینا چاہیے؛ البتہ ہاں یہ بات واضح رہے کہ کسی غیرمسلم کا مسلمان ہونا نام بدلنے پر موقوف نہیں ہے، اگر کوئی شخص سچے دل سے اسلام قبول کرلے نیز کفر وشرک کی چیزوں سے براء ت کا اظہار کردے تو وہ شرعاً ”مسلمان“ ہے اگرچہ اس نے اپنا نام نہ بدلا ہو۔

    اگر کسی نومسلم کا نام خالص ہندوانہ نام ہو تو اس کا بدلنا واجب وضروری ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند