• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 153107

    عنوان: محمد ماحی نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میری بیوی حمل سے ہے، اگر لڑکا پیدا ہوا تو ہم اس کا نام محمد ماحی (Muhammad Maahi) رکھیں گے، ان شاء اللہ، ہمیں اس نام کا معنی یہ ملا: ” غلط عقیدہ کو ختم کرنے والا“، نیز نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے یہ ایک نام ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 153107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1434-1402/N=1/1439

    ماحی: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وصفی نام مبارک ہے، یعنی: وہ ذات جس کے ذریعے اللہ تعالی نے کفر مٹایا؛ اس لیے آپ اپنے ہونے والے بیٹے کا نام بہ طور تبرک ”محمد ماحی“ رکھ سکتے ہیں، یہ اچھا نام ہے۔

    عن جبیر بن مطعمقال: سمعت النبي صلی اللہ علیہ وسلم یقول: إن لي أسماء، أنا محمد، وأنا أحمد، ”وأنا الماحي الذي یمحو اللہ بي الکفر“ وأنا الحاشر الذي یحشر الناس علی قدمي وأنا العاقب والعاقب الذي لیس بعدہ نبي، متفق علیہ (مشکاة المصابیح، باب أسماء النبي صلی اللہ علیہ وسلم وصفاتہ، الفصل الأول، ص ۵۱۵، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند