• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 152770

    عنوان: محمد عفان نام ركھنا کیسا ہے ؟

    سوال: محمد عفان نام کیسا ہے ؟ مجھے کسی نے بتایا تھا کہ عفان لفظ تعفن سے نکلا ہے جس کے معنی بدبودار کے ہیں۔ برائے مہربانی تحقیق سے آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1178-1342/H=1/1439

    لفظِ ”عفان“ کو منصرف وغیرمنصرف دونوں طرح پڑھا گیا ہے اگریہ غیر منصرف ہے اور عفّ سے مشتق ہے تو اس کے معنی ناشائستہ امور سے بچنے والا باکدامن شخص کے ہیں اس صورت میں یہ نام بہت اچھا ہے اور اگر منصرف پڑھا جائے اور عفن سے مشتق ہو تو عفن کے دو معنی آتے ہیں (الف) پہاڑ پر چڑھنا (ب) بدبودار اور خراب ہونا، پہلے معنی کے لحاظ سے کوئی خرابی معنی میں نہیں ہے کہ مجازاً بلندیاں حاصل کرنے والا شخص مراد لیا جاسکتا ہے، البتہ دوسرے معنی کے لحاظ سے خرابی کا ہونا ظاہر ہے لیکن ترجیح اول معنی کو ہوگی اس لیے کہ نیک فالی کا شریعت مطہرہ میں مطلوب ومستحسن ہونا ظاہر ہے اور بدفالی ممنوع ہے بالخصوص ایسی صورت میں کہ بعض صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا نامِ نامی عفان تھا تو ایسی صورت میں اچھے معنی کے لحاظ سے توجیہ کی ترجیح کا ہونا بھی ظاہر ہے۔ (تاج العروس: ج ۱۸ص۳۸۳، وج۱۲ص۳۹۴) سے بھی ایسا ہی ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند