• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 152759

    عنوان: مجھے ضرّار/ ضرار کا مطلب كیا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے ضرّار/ ضرار (Zarrar/Zarar) کا مطلب پتا کرنا ہے، اس نام کے معنی بتادیں اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 152759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1109-1205/sn=12/1438

    ”ضرّار“ اور ”ضرار“ (بالضاد) ان کے معانی نقصان بہنچانے والے اور نقصان وضرر کے ہیں؛ اس لیے یہ دونوں کلمات ’نام‘ کے لیے بالکل بالکل موزوں نہیں ہیں؛ البتہ ”جرّار“ (جیم کے ساتھ) نام رکھ سکتے ہیں، اس کا معنی ہے ”بہت بڑا یا بہت بڑا لشکر“؛ لیکن بہرحال بہتر ہے کہ کوئی دوسرا نام (مثلاً ”زُہَیر“ ”طاہر“ ”ابراہیم“ ”جابر“ ”جمیل“ ”عبید اللہ“ )تجویز کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند