متفرقات - اسلامی نام

Saudi Arabia

سوال # 152049

براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ محمد، عیسی، موسی، جبرئیل، میکائیل، ریان نام رکھنا کیسا ہے اور ان کے معنی کیا ہیں؟

Published on: Jun 19, 2017

جواب # 152049

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1018-967/N=9/1438



محمد، موسی اور عیسی تینوں انبیائے کرام کے نام ہیں ، ان میں پہلا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی ہے ۔ جبرئیل اور میکائیل: دو بڑے فرشتوں کے نام ہیں۔ اور ریان: جنت کے ایک دروازے کا نام ہے جس سے روزہ دار حضرات داخل ہوں گے۔ ان میں سے پہلے تین نام بہت اچھے ہیں۔ اور جبرئیل اور میکائیل نام رکھنا بھی درست ہے، جمہور علما کا یہی قول ہے؛ البتہ نہ رکھنا بہتر ہے؛ کیوں کہ بعض سلف نے مکروہ قرار دیا ہے اور ریان نام بھی درست ہے، رکھ سکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات