• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 151971

    عنوان: مہران نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں؟

    سوال: میرا پہلا سوال یہ ہے کہ'مہران' نام رکھنا کیسا ہے ؟ اسکا معنی کیا ہے ؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ ہمارے ہاں گھر میں پہلے بچے کا نام "محمد زھیب ارحان" رکھا گیا ہے ۔براہ کرم اسی نام کچھ اور ہم وزن نام تجویز کرے تو عین نوازش ہوگی۔ شکریہ

    جواب نمبر: 151971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 856-702/D=10/1438

    مہران، زہیب، ارحان کے معنی ہمیں کسی لغت میں نہیں ملے۔

    نام کے لیے یہ کلمات موزوں نہیں معلوم ہوتے۔

    آپ درج ذیل ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں۔

    حسین، طفیل، مصعب، صہیب، ابوعبیدہ، عُمیر، جُبیر، نعمان، قیس۔ یہ سب نام حضرات صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ہیں ان کے بابرکت ہونے میں شبہ نہیں۔ ایسے ناموں کے رکھنے میں معنی نہیں دیکھے جاتے کہ لغت میں اس کے کیا معنی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند