متفرقات - اسلامی نام

India

سوال # 151610

حزیر (Huzair) نام رکھنا کیسا ہے اور حزیر نام کا معنی کیا ہے؟ اور پھر اس سے ملتا جلتا نام بھی بتائیں تاکہ ہماری رہنمائی ہو جائے۔

Published on: Jun 3, 2017

جواب # 151610

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 787-644/D=9/1438



حزیر کا لفظ نام کے لیے بہت موزوں نہیں معلوم ہوتا اس کے معنی ہیں حصہ لگانا۔



آپ درج ذیل ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں تو بہتر ہے۔



(۱) خُبَیْب: تیز طرار، گھڑ سوار، مشہور صحابی کا نام۔



(۲) حَمِیْد: قابل تعریف، اللہ کا صفاتی نام                                                                       عبد الحمید



(۳) زُہیر: روشن چمکدار، زہیر بن ابوسلمہ ایک صحابی کا نام



(۴) صُہَیْب: سرخ رنگ والد، صہیب رومی مشہور صحابی حوضِ کوثر کا پانی سب سے پہلے پئیں گے۔



(۵) عُزَیر:                      تعاون کرنے والا، ایک پیغمبر کا نام۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات