• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 151413

    عنوان: اسامہ نور کے کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    سوال: اسامہ نور کے کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ براے مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 151413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 761-632/D=9/1438

    اسامہ اچھا نام ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متبنّٰی (لے پالک) زید بن ثابت کے بیٹے کا نام اسامہ تھا یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت محبوب تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض وفات میں جو لشکر روانہ فرمایا تھا جس میں اجلّہ صحابہ شریک تھے اس کے امیر الجیش حضرت اسامہ ہی تھے۔

    نور کے معین روشنی، صرف اسامہ، ”محمد اسامہ“ بھی نام رکھ سکتے ہیں اور اگر اس کے ساتھ نور بھی شامل کرلیں اور ”اسامہ نور“ رکھ لیں تو بھی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند