• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 151372

    عنوان: کیا میں اپنے بیٹے کا نام محمد رکھ سکتا ہوں

    سوال: کیا میں اپنے بیٹے کا نام محمد رکھ سکتا ہوں ؟ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 151372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1071-1076/M=9/1438

    آپ اپنے بیٹے کا نام محمد رکھ سکتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر نام رکھنا باعث خیر وبرکت ہے، کچھ لوگ یہ نام رکھنے کو نامناسب کیوں بتاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اپنی حیات مبارکہ میں اس بات سے منع فرمایا تھا کہ کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اور کنیت کو جمع کرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد یہ ممانعت بھی باقی نہ رہی، پس محمد نام رکھنے کو نامناسب کہنا یہ خود غیر مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند