• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 150387

    عنوان: مناہل نام کا مطلب بتا دیجئے ۔

    سوال: (۱) مناہل (Manahil) نام کا مطلب بتا دیجئے ۔ (۲) اگر روزے کے دوران میاں بیوی کے بوس و کنار سے پانی کا قطرہ خارج ہو جائے، نہ انزال ہو اور نہ ہی منی خارج ہو، ایسے میں روزے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 150387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 754-709/N=7/1438

     (۱): مناہل، مَنْھَلٌ کی جمع ہے، اس کے معنی: ”چشمہ “کے آتے ہیں۔ اور یہ نام درست ہے، رکھ سکتے ہیں، یعنی: ایسا شخص جو لوگوں کے لیے آئندہ چل کر مختلف خیر وبھلائی کی چیزوں کا چشمہ ہو۔

    (۲):روزہ کی حالت میں بوس وکنار سے اگر صرف مذی آئے، منی خارج نہ ہو تو روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نہ ہی غسل واجب ہوگا ؛ البتہ وضو ٹوٹ جائے گا۔

    عن أبي عبدالرحمن، عن عليرضي الله عنه  قال: کنت رجلا مذاء، فأمرت رجلا یسأل النبي صلی الله علیہ وسلم لمکان ابنتہ، فسأل، فقال: توضأ واغسل ذکرک (صحیح البخاری ، کتاب الطھارة، باب غسل المذي والوضوء منہ ۱: ۴۱،ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)،عن علي رضي اللّٰہ عنہ قال: سألت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن المذي: فقال: من المذي الوضوء ومن المني الغسل (سنن الترمذي، أبواب الطھارة، باب ما جاء فی المني والمذي، ۱:۳۱،ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)،لا عند مذي أو ودي؛ بل الوضوء منہ ومن البول جمیعاً علی الظاہر۔(الدرالمختار مع رد المحتار۱:۳۰۴،ط؛ مکتبة زکریا دیوبند)،قولہ:”بل الوضوء منہ الخ“:أي بل یجب الوضوء منہ، أي من الودي ومن البول جمیعاً(رد المحتار)وأجمع العلماء أنہ لا یجب الغسل بخروج المذي والودي کذا فی شرح المھذب (البحر الرائق،۱:۱۱۵ط مکتبة زکریا دیوبند)، مستفاد:أو أنزل بنظر ولو إلی فرجھا مراراً أو بفکر وإن طال۔مجمع۔…لم یفطر(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم ۳: ۳۶۷-۳۷۳)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند