• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 150140

    عنوان: احیان نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: احیان نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 807-719/Sn=7/1438

    ”أحیَان“ ”حِیْن“ کی جمع ہے، جس کا معنی ہے ”وقت“ (مصباح اللغات وغیرہ) یہ نام کے لیے کوئی بہت موزوں معنی نہیں؛ اس لیے بہتر ہے کہ اس کی جگہ ”عَبْدان“ (عبادت گزار) حِبان (ایک صحابی کا نام) ارشد (راہ یاب) اسعد (نیک بخت) میں سے کوئی نام رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند