• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149978

    عنوان: میری بیٹی کا نام ماوشہ ہے‏، اس كا كیا مطلب ہے؟

    سوال: میری بیٹی کا نام ماوشہ (Mavisha) ہے، اس نام کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟ یا اسے بدل دیں؟ رہنمائی فرمائی۔

    جواب نمبر: 149978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 778-704/Sn=7/1438

    ”ماوشہ“ مہمل لفظ معلوم ہوتا ہے، ”لغت“ میں یہ لفظ نہیں ملتا؛ اس لیے بہتر ہے کہ آپ یہ نام بدل دیں اور اس کی جگہ ”عائشہ“ ”ماریہ“ (برگزیدہ صحابیات کے اسماء) وغیرہ ”یُمنیٰ“ (بابرکت) ”رُشدی“ (راہ یاب) ”عفیفہ“ (پاک دامن) مُبشِّرہ (خوشخبری دینے والی) میں سے کوئی نام رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند