• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149849

    عنوان: کیا میں اپنی بیٹی کا نام حریم یا عدن رکھ سکتا ہوں

    سوال: کیا میں اپنی بیٹی کا نام حریم یا عدن رکھ سکتا ہوں۔ مہربانی فرما کر کچھ اسلام نام بھی تجویز فرمائیں۔

    جواب نمبر: 149849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 882-855/L=7/1438

    لڑکی کا نام ”حریم“ یا ”عدن“ رکھنے کی گنجائش ہے؛ البتہ بہتر ہے کہ اس کی جگہ زینب، فاطمہ، کلثوم، رقیہ، حبیبہ، حفصہ، عائشہ، جویریہ، مریم، عفیفہ وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام اپنی لڑکی کا تجویز فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند