• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149755

    عنوان: ایثر احمد نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: میں نے اپنے بیٹے کا نام ایثر احمد(Ayser Ahmed) رکھا ہے، کیا آپ اس کا معنی بتا سکتے ہیں؟اور کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 149755

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 627-590/N=6/1437

    ایثر (ثاء کے ساتھ) : اس کے معنی معلوم نہیں ہوئے، نیز عربی لغت میں بھی یہ لفظ نہیں ملا؛ البتہ اگر ایسر (سین کے ساتھ) ہو تو یہ نام درست ہے، اور اس کے یہ معنی ہوسکتے ہیں: بہت زیادہ آسودہ حال اورمالدار، بہت زیادہ مطیع وفرماں بردار، وغیرہ (القاموس الوحید، ص ۱۹۱۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند