• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149420

    عنوان: سمیر یا ثمیر معنی كے لحاظ كونسا بہتر ہے؟

    سوال: ایک عالم صاحب نے کہا کہ سمیر نام کا معنی اچھا نہیں ہے اس لیے ’س‘ سے سمیر کے بجائے ’ث‘ سے ثمیر کہیں۔ برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 149420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  518-410/D=6/1438

    سمیر کے معنی رات میں قصہ سنانے والا، باتیں کرنے والا۔

    ثمیر کے معنی، پھل دار ، بار آور، نتیجہ خیز۔

    عالم صاحب کی بات مناسب ہے کہ دوسرے لفظ کے معنی پہلے لفظ کے معنی سے بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند