• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149053

    عنوان: اناب اور انابیہ میں اعراب كے فرق کی وجہ کیا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے آپ کے دیئے گئے فتوے \Fatwa: 189/189/M=1433) کے مطابق اپنی بچی کا نام انابیہ Inabiyah رکھا ہے لیکن قرآن پاک کی سورہ ص آیت نمبر 24 میں اور سورہ لقمن آیت نمبر 15 میں لفظ اناب Anaba استعمال ہوا ہے یعنی الف زبر سے ،برا ئے مہربانی واضح کریں کے انبابیہ الف زیر سے لکھا جا ئے گا یا الف زبر سے ۔

    جواب نمبر: 149053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 729-693/M=6/1438

    قرآنی آیات میں ”اَنَابَ“ ماضی کا صیغہ ہے، اس لیے الف پر زبر ہے؛ لیکن اِنابیہ یہ مصدر ہے اور یائے نسبتی ہے اس میں الف زیر کے ساتھ (اِنَابیہ) لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند