• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148669

    عنوان: جو نام کسی بھگوان کا ہو گیا ہو اس نام کو رکھنا ؟

    سوال: سحبان کسی شخص کا نام تھا (جس کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں) پھر ہوا یوں کہ اس سحبان کے ہاتوں کچھ کرشمہ ظاہر ہوا اور اس نے کچھ مافوق العادت چیزوں کامظاہرہ کیا جس پر اس کی قوم کے لوگ اسے ’بھگوان‘ مان بیٹھے اور یوں ہی چلتے چلتے یہ نام ایک بھگوان کا نام ہو گیا ،اب اگر کوئی یہ نام(سحبان) رکھنا چاہے تو کہ یہ ناجائز اور حرام ہوجا ئے گا؟اگر ہاں تو حرمت کی دلیل کیا ہے ؟جواب دے کر عند اللّٰہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 148669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 447-340/sd=5/1438

    جی نہیں! مذکورہ وجہ کی بناء پر ”سحبان“ نام رکھنا حرام اور ناجائز نہیں ہوگا، تاہم اگر ترددہو، تو اس نام کو رکھنا کوئی ضروری اور لازم بھی نہیں ہے، انبیاء یا صحابہ کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند