• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148443

    عنوان: کیا محمد احمد نام کے اشخاص جہنم میں نہیں جائیں گے؟ ایسی کوئی حدیث ہے کیا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ محمد اور احمد نام کے آدمی جہنم میں نہیں جائیں گے ایسا کسی حدیث میں ہے کیا اور وہ حدیث کیسی ہے ؟

    جواب نمبر: 148443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 556-605/M=5/1438

    اس میں شبہ نہیں کہ محمد# اور احمد# مبارک نام ہیں اور اچھے نام رکھنے کی ترغیب آئی ہے لیکن محض نام و القاب جہنم سے حفاظت کے لیے کافی نہیں، مدار نجات، ایمان اور عمل صالح ہے اور محمد و احمد نام کی فضیلت سے متعلق جو روایات بیان کی جاتی ہیں وہ غیر صحیح اور ناقابل اعتبار ہیں ، چنانچہ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: وقد روی فی ہذا الباب أحادیث لیس فیہا مایصح (الموضوعات: ۱/ ۱۵۸) امام ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: وہذہ أحادیث مکذوبة (میزان الاعتدال ۱/۱۲۹) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند