• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148192

    عنوان: میں نے اپنے بیٹے کے نام نعمان ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں فیضان شیخ ہوں، میں نے اپنے بیٹے کے نام نعمان (NOUMAAN) رکھاہے، میں اس کا معنی جاننا چاہتاہوں۔اور کیا یہ نام قرآن وحدیث میں مذکور ہے یا کسی ولی اللہ کا نام نعمان تھا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 148192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 507-490/H=5/1438

    ماشاء اللہ اچھا نام ہے معنی بھی اچھے ہیں، نعمتوں سے مالامال شخص اس کے معنی ہیں بعض صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کا نام نامی بھی نعمان تھا، حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کا نام نامی اسم گرامی نعمان تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند