• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148071

    عنوان: ”اسمیرا“ لڑکی کا نام رکھنا؟

    سوال: کیا اسمارا یا اسمیرا لڑکی کا نام رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 148071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 440-368/Sn=4/1438

    ”اسماء“ یا ”سمیرا“ لڑکی کے لیے زیادہ موزوں نام نہیں ہیں، ان کا کوئی اچھا معنی نہیں بنتا؛ اس لیے بہتر ہے کہ آپ اس کے بہ جائے سُمیّہ (ایک برگزیدہ صحابیہ کا نام) شاکرہ (شکر گزار) یُمنیٰ (بابرکت) اُمَیْمَہ (صحابیہ کا نام) ادیبہ (باسلیقہ) میں سے کوئی نام رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند