• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 147734

    عنوان: الفشا مہك نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میری بیٹی کا نام الفشا مہک (ALFISHA MEHAK) ہے، میں الفشا کا صحیح معنی جاننا چاہتاہوں۔

    جواب نمبر: 147734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 368-347/Sn=4/1438

    ”الفشا“ کا کوئی صحیح معنی نہیں بنتا؛ اس لیے بہتر ہے کہ آپ اس کے بہ جائے اپنی بیٹی کا نام ”شفا“ مہک یا کوئی دوسرا بامعنی نام مثلاً ادیبہ (باسلیقہ) یُمْنیٰ (بابرکت) مُبَشِّرہ (خوش خبری دینے والی) رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند