متفرقات - اسلامی نام

India

سوال # 147367

کیا اسراء(Asra) اسلامی نام ہے؟ اور کیالڑکیوں کا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟اس کے صحیح معنی کیا ہے؟براہ کرم، مشورہ دیں ، کیوں کہ میں نے اپنی بیٹی کا یہ نام رکھا ہے جو تین مہینے کی ہے۔ کیا یہ نام بدلنے کی ضرور ت ہے؟

Published on: Jan 5, 2017

جواب # 147367

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 372-355/M=4/1438



 



اگر یہ لفظ اَسری ہمزہ کے زبر کے ساتھ ہے تو اس کے معنی ہیں دور کرنا، زائد کرنا اور اگر اِسراء زیر کے ساتھ ہے تو معنی ہے راتوں رات سیر کرانا، بہرحال یہ لفظ نام کے لیے موزوں نہیں، نام رکھنے سے پہلے نام کی تحقیق کرنی چاہیے تھی، ابھی بچی تین ماہ کی ہے اس لیے نام بدل دینے میں پریشانی بھی نہیں ہے، اچھا یہ ہے کہ ازواج مطہرات اور صحابیات کے نام میں سے کوئی نام تجویز کرلیں مثلاً، عائشہ، میمونہ، خنساء، عاتکہ، صفیہ، زینب، رقیہ، مریم وغیرہا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات