متفرقات - اسلامی نام

India

سوال # 147288

کیا لڑکی کا نام ماریہ رکھنا درست ہے؟
ماریہ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

Published on: Jan 10, 2017

جواب # 147288

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 265-255/4/1438



 (۱، ۲): ماریہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ام ولد کا اسم گرامی ہے، جن کے بطن مبارک سے حضرت ابراہیم علیہ السلام  تولد ہوئے ؛ اس لیے یہ اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں۔ وقد روی الإمام مسلم في صحیحہ من حدیث المغیرة بن شعبة رضی اللہ عنہ  أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: إنھم کانوا یسمون بأسماء أنبیائھم والصالحین قبلھم (الصحیح لمسلم، کتاب الآداب، باب النھي عن التکني بأبی القاسم وبیان ما یستحب من الأسماء ۲: ۲۰۷، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات