• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 147147

    عنوان: ثوبان کے معنی کیا ہے؟

    سوال: حضرت، مجھے کوئی اچھا سا نام میرے ہونے والی اولاد کے لیے بتائیں، لڑکا یا لڑکی کی پیدائش کے لیے اور تین مہینہ باقی ہے ان شاء اللہ۔ برائے مہربانی کوئی اچھا سا نام لڑکا یا لڑکی کے لیے بتائیں، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ثوبان کے معنی کیا ہے؟

    جواب نمبر: 147147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 363-346/M=4/1438

     

    لڑکے اور لڑکیوں کے چند اسماء حسب ذیل ہیں۔

    برائے لڑکا:

    عبد اللہ، عبدالرحمن، محمد اللہ، ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، یوسف، ادریس، یحییٰ، شعیب، صالح، سلمان، حسّان، حذیفہ۔

    برائے لڑکی:

    خدیجہ، عائشہ، عاتکہ، میمونہ، صفیہ، خنساء، مریم، فاطمہ، سُعدیٰ، یُمنٰی، ام کلثوم، زینب، رُشدیٰ، نبیلہ، طاہرہ۔

    ”ثوبان“ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ہیں بیماری کے بعد تندرستی حاصل ہونا، صحت یاب ہونا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند