• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146942

    عنوان: محمد مہجع مبارک نام رکھنا؟

    سوال: میرا نام مبارک خان ہے میں اپنے ہونے والے بچے کا نام \"محمد مھجع مبارک\" رکھنا چاہتا ہوں -\ 1ایسا نام رکھنا کیسا ہے ؟2.لفظ مھجع کے معنی کیا ہیں؟\کیا واقعتاً حضرت رضی اللہ عنہ جنگ بدر میں شہید ہونے والے پھلے صحابی ہیں؟4.میرے ہونے والے بچے کے حق میں دعائے خیر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 146942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 272-236/H=3/1438

     

    (۱) رکھ سکتے ہیں۔

    (۲) لفظ مِہْجَعْ کے معنی سب سے قریب ہونے والا بھی ہیں پس اس معنی کے لحاظ سے محمد مہجع مبارک نام تجویز کرلینا درست ہے۔

    (۳) کتبِ تواریخ میں اس کی صراحت ملتی ہے کہ حضرت مہجع رضی اللہ تعالیٰ عنہ یوم بدر میں شہید ہونے والوں میں سے پہلے صحابی ہیں۔

    (۴) اللہ پاک اُس کو سعادت دارین سے نوازے خوشگوار زندگی عطاء کرے ہر خیر سے مالا مال فرمائے او ہر شر سے محفوظ رکھے علم و عمل سے ہمیشہ نواز کر مکارہ سے حفاظت فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند