• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146877

    عنوان: لڑکے کا ” صلاح الدین“اور لڑکی کا افیدہ نام کیسا ہے؟

    سوال: الحمد للہ، میرے چھوٹے بھائی کو جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں(ایک لڑکا اور ایک لڑکی) ہم نے لڑکے لیے نام ” صلاح الدین“اور لڑکی کے لیے افیدہ (AFIDA) یا تبشیرہ(TABSIRA ) رکھاہے۔ براہ کرم، ان ناموں کے معنی بتائیں۔ نیز مشورہ دیں کہ کیا یہ نام اسلامی نقطہ نظر سے درست ہیں؟

    جواب نمبر: 146877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 329-339/L=4/1438

    لڑکے کے لیے ”صلاح الدین“ نام رکھنا درست ہے، صلاح الدین کے معنی ہیں دین کی اصلاح کرنے والا اور لڑکی کا نام تبشیرا کے بجائے مبشرہ رکھ دیں جس کے معنی ہیں جس کے معنی ہیں خوش خبری سنانے والی، ”افیدہ“ بظاہر بے معنی لفظ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند