• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146836

    عنوان: بچہ کا نام ”عفان“ رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: بچہ کا نام ”عفان“ رکھنا کیسا ہے؟ کیا اس کی نسبت حضرت عثمان بن عفان(رض) کی طرف ہوگی؟ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے والد مسلمان ہو گئے تھے؟ اگر نہیں ہوئے تو نام رکھنا ٹھیک ہے؟ بچی کانام ”انابیہ“ (anabia) رکھنا کیسا ہے؟ کچھ صحابیات کے منفرد نئے اسماء بھی بتا دیجئے۔

    جواب نمبر: 146836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 205-183/N=3/1438

     

    (۱): عفان، اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں۔

     (۲): عفان نام کے چند صحابہ (رض) ومحدثین بھی ہیں ؛ اس لیے اس نام میں کچھ حرج نہیں۔

    (۳): بچی کا نام انابیہ کے بجائے منیبہ رکھ لیا جائے، یہ اچھا نام ہے، اس کے معنی: اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والی۔

    (۴): چند صحابیات کے نام یہ ہیں:عاتکہ، حمنہ، خولہ،صفیہ، سمیہ، سکینہ، عَمرہ، عُمیرہ، ماریہ، امیمہ، اور زنیرہ وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند