• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146827

    عنوان: كیا عظیم سے پہلے ”عبد“ لگانا ضروری ہے؟

    سوال: میرا نام سید عظیم احمد ہے۔ لیکن دوست کہہ رہے ہیں کہ عظیم سے پہلے ”عبد“ لگانا ضروری ہے۔ جواب دیجئے، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 146827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 204-182/N=3/1438

     

    علی، کبیر اور رشید وغیرہ کی طرح عظیم بھی اللہ تعالی کے اسمائے مختصہ میں سے نہیں ہے؛ بلکہ اسمائے مشترکہ میں سے ہے ، ان سب اسماء کا اطلاق غیر اللہ پر بھی ہوا ہے؛ اس لیے صرف عظیم نام درست ہے، اس سے پہلے عبد لگانا ضروری نہیں (معارف القرآن ۴: ۱۳۲)۔ وجاز التسمیة بعلي ورشید من الأسماء المشترکة، ویراد في حقنا غیر ما یراد في حق اللہ تعالی(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ، فصل فی البیع وغیرہ، ۹:۵۹۸، ط : مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ:”وجاز التسمیة بعلي الخ“:الذي فی التاترخانیة عن السراجیة: التسمیة باسم یوجد في کتاب اللہ تعالی کالعلي والکبیر والرشید والبدیع جائزة الخ ومثلہ فی المنح عنھا، وظاھرہ الجواز ولو معرفاً بأل (رد المحتار)، العظیم: من صفات اللہ عزوجل، وھو الکبیر، وھما مترادفان الخ (تاج العروس۳۳: ۱۱۳)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند