• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146609

    عنوان: بیٹی كا ضویا انم نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میری بیٹی کا نام ضویا انم (ZOYA ANUM) ہے،کیا یہ نام درست ہے؟ اور کیا میں یہ نام رکھ سکتاہوں ؟ یا یہ نام بدلنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 146609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 159-133/N=3/1438

     

    تلاش وبسیار جستجو کے باوجود ہمیں کسی ڈکشنری یا معتبر کتاب میں” ضویا انم “ نام نہیں ملا، اور حدیث میں اچھا نام رکھنے کی ترغیب آئی ہے؛ اس لیے آپ اپنی بچی کا کوئی دوسرا اچھا نام رکھ لیں، جیسے:امة اللہ، امة الرحمن، امة الکریم، فاطمہ، عائشہ، خدیجہ، صالحہ، زینب، رقیہ ، ساجدہ، راشدہ اور راضیہ وغیرہ ۔ عن أبی الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم رواہ أحمد وأبو داود (مشکاة المصابیح، کتاب الآداب، باب الأسامي، ص۴۰۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند