• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146564

    عنوان: بیٹے کا نام محمد عبدا للہ شریف ركھنا؟

    سوال: دوسری ولادت کی امید ہے، ان شاء اللہ۔ میں نے اپنے بڑے بیٹے کا نام محمد عبدا للہ شریف رکھاہے۔ (۱) براہ کرم، انبیاء اور صحابہ کے کچھ نام بتائیں۔اور (۲) کیا میں محمد ریان اللہ اور محمد زید اللہ نام رکھ سکتاہوں؟ براہ کرم، معنی کے ساتھ مشورہ دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 146564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 245-228/M=2/1438

     

    (۱) چند انبیاء کرام او رصحابہ عظام کے اسماء یہ ہیں: ابراہیم ، اسماعیل، شعیب ، اسحاق، یعقوب، یوسف، نوح ، لوط ، ہود، شمویل، ادریس، یحيٰ (علیہم السلام) صحابہ کے نام: حسّان ، صفوان، ذکوان، حذیفہ، خالد، طلحہ، سلمان، معاویہ، جعفر، بلال، عمار، حسن ، حسین، (رضی اللہ عنہم) ۔

    (۲) محمد ریان اللہ اور محمد زید اللہ نام رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند