• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146500

    عنوان: محمد ذھیب ارحان نام ركھنا؟

    سوال: امید ہے کہ آپ مزاج بخیر ہوں گے ۔دیگر عرض یہ ہے کہ ہمارے ہاں پوتے کا نام \"محمد ذھیب ارحان\" رکھا گیا ہے ۔براہ کرم اس کا معنی اور ترجمہ ارسال فرمائیں۔عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 146500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 212-140/D=2/1438

     

    ”ذھیب“ کا معنی ہے سونے کا بنا ہوا، سنہرا۔ اور ”ارحان“ کا معنی کسی لغت کی کتاب میں ہمیں نہیں ملا، اگر یہ نام بدلنے میں کو ئی حرج نہ ہو تو صحابہٴ کرام یا بزرگانِ دین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند