• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 12412

    عنوان:

    مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرا ایک چارماہ کا بیٹا ہے میں نے اس کا نامم محمد زید رکھا تھا لیکن میری امی کی خواہش یہ تھی کہ میں اس کا نام محمد ایان رکھوں۔ مہربانی فرماکر مجھے بتائیں کہ میں اس کا نام تبدیل کردوں یا نہیں؟ اس کے علاوہ میرے گھر والوں کے لیے دعا کردیں کہ ہم سب دین اسلام میں مکمل طور پر داخل ہوجائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 734=734/م

    محمد زید اچھا نام ہے، زید ایک مشہور صحابی کا نام ہے، جن کا تذکرہ نام کے ساتھ قرآن میں آیا ہے، اس لیے اس کو تبدیل نہ کریں، اور امی کو سمجھادیں کہ یہ عمدہ نام ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے جملہ اہل خانہ کو اسلامیات پر مکمل طور سے چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند