• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 11936

    عنوان:

    مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میری دو بیٹیاں ہیں او ران میں سے ایک کانام حرا اور دوسری کا نام لائبہ ہیں، یہ نام کیسے ہیں؟کیا ان کو رکھنا ٹھیک ہے ، نیز یہ نام سسرال والوں نے رکھے ہیں اگر وہ تبدیل نہ کریں تومیں کیا کروں ؟ دوسرے مجھے ان ناموں کے بارے میں بھی بتادیں کہ یہ رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ (۱)امیہ۔ (۲)ایم مشارب۔ (۳)ایم تابش۔ (۴)ناشرہ۔ (۵)مصعب۔ (۶)ارقم۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 681=499/ل

    حرا: مکہ کے ایک پہاڑ کا نام ہے، لائبہ: اس پیاسی عورت کو کہتے ہیں جو پانی سے دور ہو (مصباح اللغات) یہ دونوں نام معنی کے اعتبار سے اچھے نہیں ہیں، جب کہ حدیث شریف میں اچھے نام رکھنے کا حکم ہے، آپ اپنے سسرال والوں سے ان دونوں ناموں کے معنی بتادیں، ان شاء اللہ وہ تبدیل کرنے پر راضی ہوجائیں گے۔

    (۲) امیہ، ایم مشارب، ارقم ، یہ نام اچھے نہیں ہیں، ایم تابش، ناشرہ، مصعب نام رکھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند