• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 11865

    عنوان:

    بہت سارے لوگ اپنی دکانوں کا نام ?الرحمن کمپیوٹرس? الحمد بیکری یا الرازق الیکٹرک وغیرہ رکھتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا اس طرح کے نام درست ہیں؟

    سوال:

    بہت سارے لوگ اپنی دکانوں کا نام ?الرحمن کمپیوٹرس? الحمد بیکری یا الرازق الیکٹرک وغیرہ رکھتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا اس طرح کے نام درست ہیں؟

    جواب نمبر: 11865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 640=536/د

     

     پہلا اور تیسرا نام جائز نہیں ہے، اسمائے باری تعالیٰ کی سخت بے ادبی ہے، دوسرا نام بھی خلاف ادب ہے، لہٰذا تینوں ہی قسم کے ناموں سے احتراز کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند