• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 11452

    عنوان:

    میری بہن کوکچھ دن پہلے لڑکا ہوا او راس کا نام عمیر رکھا گیا اب کچھ لوگوں نے کہا کہ عمیر کا مطلب کم عمر والا ہوتا ہے اس لیے عمیر نام نہیں رکھنا چاہیے، مہربانی فرماکر آپ اس کا حل بتائیں۔

    سوال:

    میری بہن کوکچھ دن پہلے لڑکا ہوا او راس کا نام عمیر رکھا گیا اب کچھ لوگوں نے کہا کہ عمیر کا مطلب کم عمر والا ہوتا ہے اس لیے عمیر نام نہیں رکھنا چاہیے، مہربانی فرماکر آپ اس کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 11452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 403=373/ب

    عُمیر نام بہت عمدہ اور پیارا نام ہے، یہ ایک صحابی کا نام ہے، جب وہ بچے تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان سے مزاح فرماتے: یَاعُمیَر مَا فَعَلَ النُّغَیْر اے عمیر تمہاری چھوٹی چڑیا کیا ہوئی۔ جن لوگوں نے آپ کو کم عمر ہونے کا وہم دلایا ہے صحیح نہیں۔ یہ پیار کے لیے بولا جاتا ہے، اس سے عمر کے کم ہونے کا فال نکالنا صحیح نہیں۔ آپ کسی وہم میں نہ پڑیں، یہ نام بہت عمدہ ہے، اسے باقی رکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند