• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 10843

    عنوان:

    میں جانتا ہوں کہ یوسف علیہ السلام ایک پیغمبر کا نام تھا لیکن کیا آپ مجھے اس کا معنی اردو میں بتاسکتے ہیں؟ (۲)کیا یوسف عربی نام ہے؟ (۳)فاطمہ بتول اور فاطمہ زہرا نام کا کیا معنی ہے ؟ (۴)فاطمہ کا کیا معنی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 242=242/م

    (۱) یوسف کے معنی نہایت خوبصورت، نہایت حسین۔

    (۲) عربی لفظ ہے۔

    (۳) فاطمہ کے معنی وہ عورت جس نے دو ہی برس میں بچے کا دودھ چھڑادیا ہو، بچے کو دودھ نہ پلانے والی۔ فاطمہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا نام ہے۔

    (۴) بتول کے معنی کنواری او رزہرا، کے معنی روشن، چمکیلا، یہ دونوں لفظ (بتول، زہرا) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند