• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 10635

    عنوان:

    تھانوی صاحب نے بہشتی زیور میں لکھا کہ عبدالنبی پیر بخش یا اس طرح کا نام رکھنا شرک ہے اس بارے میں وضاحت فرمائیں؟

    سوال:

    تھانوی صاحب نے بہشتی زیور میں لکھا کہ عبدالنبی پیر بخش یا اس طرح کا نام رکھنا شرک ہے اس بارے میں وضاحت فرمائیں؟

    جواب نمبر: 10635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 195=195/ م

    بہشتی زیور میں جو کچھ لکھا ہے درست ہے، فتاویٰ رشیدیہ ص:۶۹ میں بھی لکھا ہے: ایسے نام موہم شرک ہیں، منع ہیں، ان کو بدلنا چاہیے، شرح فقہ اکبر میں ہے: أما ما اشتھر من التسمیة بعبد النبي فظاھرہ کفر إلا إن أراد بالعبد المملوک الخ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند