• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 10550

    عنوان:

    ضویا / زویا نام کا کیا معنی ہے کیا یہ نام صحیح ہے؟ (۲) ایک نام کے بارے میں پوچھنا ہے کہ اگر عرف کو نام بنادیا گیا اور اسے ہی استعمال میں لایا جارہا ہو اور جو اصل نام ہے اس کا استعمال نہ ہورہا ہو تو کیا یہ صحیح ہے؟ عرف نام ہے چھوٹے صاحب کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    (۱)ضویا / زویا نام کا کیا معنی ہے کیا یہ نام صحیح ہے؟ (۲) ایک نام کے بارے میں پوچھنا ہے کہ اگر عرف کو نام بنادیا گیا اور اسے ہی استعمال میں لایا جارہا ہو اور جو اصل نام ہے اس کا استعمال نہ ہورہا ہو تو کیا یہ صحیح ہے؟ عرف نام ہے چھوٹے صاحب کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 10550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 114=114/ د

     

    (۱) ضَو کے معنی روشنی، ضویا / زویا کے معنی ہمیں عربی اردو ڈکشنری میں نہیں ملے۔

    (۲) صحیح ہے کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند