• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 10428

    عنوان:

    میرا نام محمد حارث ہے میرے نام کے کیا معنی ہیں؟ اور ان ناموں کے بھی معنی بتائیں: محمد شہباز، شاہنا خاتون، محمد عارف،محمد شارق، اشفاق احمد، امیر فاطمہ، فرحانہ خاتون، مشتاق احمد۔

    سوال:

    میرا نام محمد حارث ہے میرے نام کے کیا معنی ہیں؟ اور ان ناموں کے بھی معنی بتائیں: محمد شہباز، شاہنا خاتون، محمد عارف،محمد شارق، اشفاق احمد، امیر فاطمہ، فرحانہ خاتون، مشتاق احمد۔

    جواب نمبر: 10428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 115=115/ د

    حارث کے معنی کھیتی کرنے والا، محنت کرنے والا، حدیث شریف میں اس نام کی تعریف آئی ہے۔

    شہباز: باز سے بڑا شکاری پرندہ، بڑا باز۔

    شاہانہ: بادشاہوں کے موافق، بادشاہوں کے مانند۔

    عارف: خدا کی معرفت رکھنے والا۔

    شارق: طلوع ہونے والا، آفتاب۔

    اشفاق: مہربانیاں، عنایتیں۔

    فاطمہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چھوٹی صاحبزادی کا نام۔

    فرحانہ: خوش، مگن۔

    مشتاق: شائق، آرزو مند۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند