• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 10246

    عنوان:

    کیا شادی سے پہلے کوئی بھی کنیت رکھی جاسکتی ہے؟ سب سے بہترین کنیت کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابو قاسم رکھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    کیا شادی سے پہلے کوئی بھی کنیت رکھی جاسکتی ہے؟ سب سے بہترین کنیت کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابو قاسم رکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 10246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 101=101/ م

    (۱) کون سی کنیت اور کیوں رکھنا چاہتے ہیں؟

    (۲) سب سے بہترین کنیت ابوالقاسم ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت تھی۔

    (۳) جائز ہے: کما في الدر المختار: ومن کان اسمہ محمدًا لا بأس بأن یکنی أبا القاسم لأن قولہ علیہ السلام: سمّوا باسمي ولا تکنوا بکنُیَتِیْ، قد نسخ، لأن علیًّا رضي اللہ عنہ کنی ابنَہ محمد بن الحنفیة أبا القاسم۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند