• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 10063

    عنوان:

    اویس نام کا کیا معنی ہے؟ اگر کسی کو وہم اور وسوسہ کا مسئلہ ہو جس کی وجہ سے اس کا وضو قائم نہ رہتا ہو تو کیا کریں؟ مطلب بغیر وضو وسوسہ نہ آئے اور جب وضو ہو تو اتنے آئیں کہ وضو ہی ٹوٹ جائے۔ یہ بات تو قوی ہے کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے لیکن صرف جب وسوسہ آئے تو ورنہ عام حالت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا صرف وضو میں ہوتا ہے۔ اور نماز میں خشوع بھی قائم نہیں رہتا،اس کا کیا حل ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 64=65/ ل

    اویس کے معنی: بھیڑے کے ہیں (مصباح اللغات)، اویس قرنی بڑے فضائل کے تابعی ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ہی میں اسلام لاچکے تھے، مگر والدہ کی خدمت کی وجہ سے آپ علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل نہیں ہوسکا۔حدیث میں آپ علیہ السلام سے ان کی تعریف مذکور ہے۔

    (۲) وضو میں اگر وسوسہ آئے تواس کا علاج یہ ہے کہ آپ اس کی طرف التفات کیے بغیر کسی کام میں مشغول ہوجائیں، لیکن اگر وسوسہ آنے کے بعد وضو ٹوٹ جاتا ہے تو دوبارہ وضو کرنا ہوگا اوراگر نماز میں خشوع قائم نہ رہتا ہو اور طرح طرح کے خیالات آتے ہوں تو اس کا بھی حل یہی ہے کہ اس کی طرف توجہ کیے بغیر آپ نماز جاری رکھیں۔ اور پاکستان کے ہی بزرگ پیر فقیر ذوالفقار علی نقشبندی سے اصلاحی تعلق قائم کرکے وضو اور نماز کو کامل بنائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند