• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 9841

    عنوان:

    حضرت میں آپ سے وسیلہ کے بارے میں ایک بہت ہی اہم سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں اس کے بارے میں الجھن کا شکار ہوں۔ میں نے صحیح بخاری نیز مسلم شریف پڑھالیکن میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ وسیلہ اللہ سبحانہ و تعالی کے خوبصورت ناموں کے ذریعہ سے اور انسان کے ذریعہ کئے گئے نیک عمل کے ذریعہ سے استعمال کیا جاسکتاہے ۔ لیکن میں بہت سخت شبہ میں مبتلا ہوں کیوں کہ مجھے یہ حدیث کی کسی کتاب میں نہیں مل سکا کہ انسان کسی کا وسیلہ دے سکتا ہے چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ۔ برائے کرم قرآن اورحدیث کی روشنی میں واضح کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 68=76/ ھ

    آیت مبارکہ وَلَمَّا جَآءَ ہُمْ کِتَابٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَہُمْ وَکَانُوْا مِنْ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَی الَّذِیْنَ کَفَرُوْا (سورة البقرة، پ:۱) کے تحت تفسیر روح المعانی ، ج۱ ص۲۸۹، الدر المنثور ج۱ ص۸۸، نیز وفاء الوفاء، ج۲ ص۴۱۹، (لما اقترف آدم الخطیئة الخ) طبرانی کبیر، ج۹ ص۳۱، السنن الکبری للنسائی ج۱ ص۱۶۹، البیہقی ج۶ ص۱۶۶ (في دلائل النبوة) کنز العمال ج۲ ص۷۹، وغیرہ کتب بغور ملاحظہ کریں، چونکہ آپ ماشاء اللہ بخاری شریف مسلم شریف کو براہ راست سمجھنے کی استعداد رکھتے ہیں جیسا کہ آپ کے استفتاء سے ثابت ہے، اس لیے ہم نے کتب محولہ کے اسماء نیز جلد نمبر کا لکھ دینا کافی سمجھنا، اطمینان سے ملاحظہ فرمانے کے بعد جو اشکال رہے، اس کو لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند